ٹریول،عمرہ اور حج کی صنعت کو آفت زدہ قراردیا جائے،محمد سعید

      ٹریول،عمرہ اور حج کی صنعت کو آفت زدہ قراردیا جائے،محمد سعید

  

لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) ٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈ بچانے کے لیے وزیر اعظم مداخلت کریں، کورونا اور لاک ڈاؤن کے بعد عمرہ اور حج پر پابندی کی وجہ سے کچھ نہیں بچا،ہزاروں خاندان در بدر ہو گئے ہیں، حکومت ٹریول، عمرہ اور حج کی صنعت کو آفت زدہ قرار دے کر آئندہ 5سال کے لیے ٹیکس فری کرے۔ دیوالیہ ہونے والے کارکنان کو احساس پروگرام میں شامل کرتے ہوئے بلاسود قرضوں کا پیکج دیا جائے وفاقی بجٹ میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے، عمرہ اور حج شروع کروانے میں وزیر اعظم کردار ادا کریں عمر کی شرط ختم کرائیں ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ پینل ہوپ سندھ کے قائد تربیت الحاج کے چیف ایگزیکٹو محمد سعید، کا روان رائل کے نذیر احمد،پیروانی حج گروپ کے محمد یوسف پیروانی،کاروان امجدیہ کے شاہد ملک نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کرونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹریول،عمرہ اور حج کی انڈسٹری متاثر ہوئی ہے سیکڑوں دفاتر بند ہو چکے ہیں ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں عمرہ اور حج بند ہونے اور ائیرلائنز اپریشن معطل ہونے کی وجہ سے پوری ٹریڈز دیولیہ کا شکار ہو چکی ہے ہزاروں کارکن بھوک سے مر رہے ہیں، عمرہ اور حج بند ہونے اور عمرہ کے لیے 50سال کی لازمی شرط نے عمرہ کاروبار تباہ کر دیا ہے وزیر اعظم سعودی حکومت سے مطالبہ کریں اور عمرہ کے لیے عمر کی شرط ختم کرائیں۔ ملک شاہد نے صوبوں کو ٹورازم لائسنس فیس معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وفاقی بجٹ میں ہم خصوصی ریلیف پیکج کے منتظرہیں۔ 

  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -