الجلیل گارڈن کے ڈیلرز کو کروڑوں کے انعامات دیتے ہیں،ہمایوں سندھو

الجلیل گارڈن کے ڈیلرز کو کروڑوں کے انعامات دیتے ہیں،ہمایوں سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   شاہدرہ (نمائندہ پاکستان)الجلیل گارڈن اور النور آرچرڈ میں ڈیلرز کے لئے جسٹریشن کا سنہری موقع ہے۔الجلیل گارڈن اور النور آرچرڈ میں ڈیلرز نے 2019-20میں لاہور کی تاریخ کا سب سے زیادہ کاروبار کیا،الجلیل گارڈن اور النور آرچرڈ میں ڈیلرز کو کارکردگی کی بنیاد پر کروڑوں کے انعامات دیئے جاتے ہیں  ان خیالات کااظہار پی آر منیجر   بلڈ ارتھ محمد ہما یو ں سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد ہمایوں سندھو نے کہا کہ بلڈ ارتھ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اپنی مثال آپ ہے،کاروباری افرادبلڈ ارتھ کی رجسٹریشن کرائیں اوراپنے کاروبار کاآغاز کریں،تاکہ بلڈ ارتھ اپنی کامیاب پالیسی کوچار چاندلگا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ ارتھ ایک جانا پہنچانا نام ہے جسکی رجسٹریشن اوپن ہونے سے کاروباری اور سرمایہ کار اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے بلڈ ارتھ کے ممبران بن رہے ہیں۔

 کیونکہ بلڈ ارتھ،الجلیل گارڈن اور النور آرچرڈ اپنے ڈیلرز کو فیملی کیطرح ساتھ لیکر چلتے ہیں،انہوں نے کاروبار ی اور سرمایہ کاروں کو مخاطب کرتے کہاکہ بلڈ ارتھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور ٹاؤنز پلانرز کا ایک بہترین ادارہ ہے اور کاروباری حضرات اپنا سرمایہ لگا کر دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں،ان کو چاہئے کہ اس نادر موقع سے فائد ہ اٹھائیں اور ترقی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں کیونکہ بلڈ ارتھ جیسا ادارہ سرمایہ کاروں کواپنے ساتھ منسلک کرکے پورے ملک میں اپنا ایک مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  بلڈر ارتھ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اپنی مثال آپ ہے۔ ڈیلرزاس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں،اپنی رجسٹریشن کروائیں اور بلڈ ارتھ کے ساتھ کامیاب کاروبار کا آغاز کریں 
 فیصل اقبال نمائندہ پاکستان شاہدرہ