انسداد کوروناو پولیو مہم،ڈپٹی کمشنر کے سرکاری سکولوں کے دورے

  انسداد کوروناو پولیو مہم،ڈپٹی کمشنر کے سرکاری سکولوں کے دورے

  

لاہور (جنرل رپورٹر) کورونا سنٹرز کے قیام، پولیو کی مہم کے دوران ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک قوم کے مستقبل کے پاس پہنچ گئے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے گلبرک مین مارکیٹ سے ملحقہ آبادی میں موجود سرکاری سکول کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے کلاسز میں جاکر استادوں کے پڑھانے کے طریقہ کارکو چیک کیا اور طالب علموں کا ریاضی، سائنس اور اسلامیات کا ٹیسٹ لیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے درست جواب دینے والے طالب علموں کو داد بھی دی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ دو روز میں آٹھ لاکھ 76 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -