ملتان: اغواء مقدمہ، خاتون ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ملتان: اغواء مقدمہ، خاتون ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے  نابینا لڑکے اور اسکی بہن کو اغوا کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے آج دوبارہ مقدمہ کے چالان سمیت عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مغوی بچوں کو وارثان کے ساتھ (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
بھجوا دیا ہے۔ آج مغوی بچوں کے بھی زیر دفعہ 164 کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مخدوم رشید کے مطابق شہری طارق عزیز نے 6 جون کو مقدمہ نمبر 529 درج کرایا کہ اسکا سالہ محمد بخش اور اسکی ملزمہ بیٹی شبانہ 3 جون کو مدعی کے گھر آئی اور دو روز بعد 5 جون کو اسکے نابینا بیٹے آفتاب اور بیٹی مشعل کو اغوا کرکے ساتھ لے گئی تھی اب پولیس تھانہ مخدوم رشید نے دونوں مغوی بچوں کو وہاڑی کے علاقہ مترو سے بازیاب کرایا پولیس نے دونوں کمسن مغوی بچوں آفتاب اور مشعل کو عدالت میں پیش کیا۔ اور ملزمہ شبانہ کو پولیس حراست میں پیش کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو منظور کرلی گئی یاد رہے کہ تھانہ مخدوم رشید کے اے ایس آئی اظہر علی نے ملزمہ کو گرفتار کرکے دونوں بچوں کو بازیاب کرایا تھا۔
حکم