گھوٹکی حادثہ، جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعائیں 

گھوٹکی حادثہ، جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی زخمیوں کی صحت ...

  

لودھراں (بیوررپورٹ)مدرسہ غوثیہ مہریہ میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی روحانی تقریب کاانعقاد کیاگیاتقریب سے جماعت اہل سنت کے ڈویژنل امیر پیر سید ظفر(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیربدلنے سے ریلوے کا نظام نہیں بدلے گا آئے دن حادثات کو روکنے کیلئے حکومت نے آج تک کوئی عملی اقدام نہیں اٹھائے۔ لودھراں کے19 افراد کی قیمتی جانوں سمیت دیگر انسانی جانوں کا نقصان ہواہے انہوں نے مزید کہاکہ ٹرین حادثے کے باعث تمام پاکستانیوں کے دل رنجیدہ ہیں جس سے ہرآنکھ اشکبار ہے اورپورے ملک کی پوری فضا سوگوار ہے جماعت اہل سنت کے ڈویژنل امیر  پیر سید ظفر علی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھوٹکی ٹرین حادثے کی انکوائری کرکے ریلوے کے ذمہ دارآفیسران کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔تقریب سے جماعت اہل سنت کے ضلعی ناظم اعلی حافظ  محمد اکرم  کانجو،علامہ احمد سعید جامی ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ جماعت اہل سنت کے جملہ عہدیداران وکارکنان اظہار تعزیت کرتے ہیں۔پیر سید ظفرعلی شاہ مہروی نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے  اجتماعی دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جو زخمی ہیں اللہ تعالی انہیں صحت عطا فرمائے۔قرآن خوانی   میں انجمن تاجران کے رہنما حافظ شیر محمد،مرزا محمد علی،شمس خان بلوچ،رانا حاجی الطاف،نواب ملک آرائیں،عباس بھٹی،نواب غلام مصطفی خان،سید جاوید بخاری،قاری محمد اکبر مہروی،علامہ سعید چشتی،علامہ سعید مہروی،پیرسید مظہر امام بخاری،مرزامختارحسین،مرزا سلیم،چوہدری عرفان حفیظ،حاجی انورفریدی،قاری امیر سعیدی سمیت ڈاکٹرز،وکلا اورصحافی حضرات و دیگرنے بھرپور شرکت کی۔

دعائیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -