اوقاف اہلکاروں کی غفلت، دربار عبدالرشید حقانیؒ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اوقاف اہلکاروں کی غفلت، دربار عبدالرشید حقانیؒ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  

مخدوم رشید (نامہ نگار)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی   کا مزار عرصہ دراز سے محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں ہے، محکمہ اوقاف اس مزار سے آمدنی تو وصول کرتا ہے مگر تعمیر و مرمت پر خرچ نہیں کرتا، کئی دنوں سے مزار شریف کے اندر سنگ(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

ِ مر مر سے بنی جالی ٹوٹی ہوئی ہے، لیکن تاحال محکمہ اوقاف نے کوئی نوٹس نہیں لیا، جبکہ چند دن بعد حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی   کا سالانہ عرس شروع ہونے والا ہے، جوکہ 1ماہ تک رہتا ہے، آنے والے زائرین اور اولاد حقانی   میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے  ،ذرائع کے مطابق گنبد میں بنے ہوا کے لئے جالوں میں کبوتروں کو روکنے کے لئے اینٹیں رکھی گئی تھیں، جوکہ گزشتہ دنوں آنے والی آندھیوں کی وجہ سے نیچے مزار کی جالی پر گرنے سے سنگِ مر مر سے بنی جالی ٹوٹ گئی، اولاد حقانی   سمیت زائرین و اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر ملتان سے اپیل کی ہے کہ اس جالی کی جلد ازجلد مرمت کرنے کے علاوہ فنڈجاری کیاجائے تاکہ مکمل مزار شریف کی مرمت کی جاسکے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -