ہائی کورٹ، حبس بے جا کی درخواست پر ڈی پی او ساہیوال سے15جون کو رپورٹ طلب

 ہائی کورٹ، حبس بے جا کی درخواست پر ڈی پی او ساہیوال سے15جون کو رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان (خصو صی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس شکیل احمد نے حبس بے جا کی درخواست پر ڈی پی (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
او ساہیوال سے 15 جون کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں خاتون صائمہ بتول نے کونسل محمد عثمان بھٹی کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے شوہر نذیر احمد کو پولیس نے خیرپور ٹامیوالی ضلع بہاولپور سے 26 اور 27 اپریل کی درمیانی شب اٹھایا اس کی ڈکیتی کے مقدمہ میں شناخت پریڈ کرائی گئی پولیس اس کے شوہر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنا چاہتی ہے اس لیے پولیس کو ماورائے عدالت قتل سے باز رکھا جائے جس پر عدالت عالیہ نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی ساہیوال سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
طلب