ہارون آباد، ڈاکو دودکانوں سے نقدی قیمتی سامان لوٹ کر فرار، کارروائی شروع

ہارون آباد، ڈاکو دودکانوں سے نقدی قیمتی سامان لوٹ کر فرار، کارروائی شروع

  

ہارون آباد(نامہ نگار)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو 2دوکانوں سے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار،پولیس (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق گزشہ شام نواحی چک کھاٹاں کے قریب پکا موڑ پر واقع صبح صادق نامی شخص کی کریانہ سٹور پر تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اطہرولد صبح صادق نامی نوجوان سے 83ہزار روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے، اسی طرح ڈکیتی کے دوسرے واقعے میں ریلوے روڈ فقیروالی پر واقع شاپ فاروق پلاسٹک سٹور پر دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دوکان سے  ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرپر آگئی،ہارون آباد کے گردونواح میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، جس پر شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس بابت فوری نوٹس لینے اور وارداتوں پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -