ڈائریکٹر و پروڈیوسر اسلم پھلروان کا ٹیلی فلم بنانے کا اعلان
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے نامور فلم و ٹی وی ڈائریکٹر و پروڈیوسر اسلم پھلروان نے جلد ہی بڑے بجٹ کی ٹیلی فلم بنانے کا اعلان کردیا اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کے لئے فلم پروڈیوسرز کو عملی طور پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ انڈسٹری جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو مزید کہا کہ اس طرح سے شوبز سے وابستہ چھوٹے فنکاروں اور ٹیکنیکل کو روزگار ملے گا اور ان کے مالی مسائل حل ہوں گے کورونا کے باعث پہلے ہی چھوٹے فنکار شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ہم پروڈیوسرز ہی کام شروع کرکے ان کی اس مشکل کو آسان کرسکتے ہیں۔