سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ حکومت کی نا اہلی: شہباز شریف 

سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ حکومت کی نا اہلی: شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بدترین بجلی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 14000 میگاواٹ اضافی بجلی اور صفر لوڈشیڈنگ والا پاکستان بھی نہ چلا سکے۔ سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہا ہے۔شہباز شریف نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ عوام گرمی سے بلک رہے ہیں، سکول کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں، یہ صورتحال افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاست اور الزام تراشی چھوڑے، ملک بھر سے دل دہلا دینے والے مناظر پر غور کرے۔ 2018ء  میں سسٹم میں اضافی بجلی موجود تھی، صفر لوڈشیڈنگ تھی۔ اگر کام نہیں ہوتا تو گھر چلے جائیں، عوام کو گرمی کی اذیت میں مزید تکلیف نہ دیں۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان کے بس کا معاملہ نہیں تو پارلیمان کی کمیٹی بنا دی جائے تاکہ عوام کو کچھ تو ریلیف ملے۔ پہلے ہی روٹی سے لے کر بجلی تک ہر چیز مہنگی اور عوام کو بے روزگار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی اور دوائی کے بعد اب عوام بجلی سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔ عمران خان عوام کو لوڈشیڈنگ والے نئے پاکستان میں لے آئے ہیں۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔ شدید گرمی کے ساتھ ہی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ہری بلبلا اٹھے۔ حکمرانوں کی بدانتظامی کی عوام کو شدیدگرمی میں بھاری قیمت اداکرناپڑرہی ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -