متحدہ عرب امارات کی پاکستان پر پابندی میں 6جولائی تک توسیع  

متحدہ عرب امارات کی پاکستان پر پابندی میں 6جولائی تک توسیع  

  

کراچی(آئی ا ین پی) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں مزید توسیع کردی، پاکستان سمیت7ملکوں سے مسافروں کی آمد پر6 جولائی تک پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوروناوائرس کے پھیلا کی روک تھام کیلئے 7 ملکوں سے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع کردی، پاکستان سمیت7ملکوں سے مسافروں کی آمد پر 6 جولائی تک پابندی ہوگی۔ ایوی ایشن حکام نے پابندی میں 6 جولائی تک توسیع کا ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ ملکوں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ہدایت نامے میں تمام ایئر لائینز کو متعلقہ ملکوں سیمسافروں کوبورڈنگ جاری نہ کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ14دن میں ان ملکوں کے یا ان کا سفر کرنیوالوں اور ایسیمسافروں کودبئی یاٹرانزٹ کے لئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر ایئر لائنز کو جرمانہ یافضائی آپریشن سے متعلق کارروائی کی جائے گی۔

  متحدہ عرب امارات

مزید :

صفحہ اول -