افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3سکیورٹی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی 

    افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3سکیورٹی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی 

  

 کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گرنے سے تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر صوبہ میدان وردک میں گرکر تباہ ہوگیا۔افغان وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حادثہ میدان وردک کے ضلع جغاتو میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔وزارت دفاع کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو زخمی سکیورٹی ممبران کی منتقلی کیلئے اس علاقے میں بھیجا گیا تھا۔دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار نہیں ہوا بلکہ انہوں نے اس کو نشانہ بنایا تاہم سرکاری حکام کی جانب سے طالبان کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

افغان فضائیہ

مزید :

صفحہ اول -