کینیڈین مسلم فیملی کو ٹکر مار کر قتل کرنا ”دہشتگرد حملہ“ قرار 

کینیڈین مسلم فیملی کو ٹکر مار کر قتل کرنا ”دہشتگرد حملہ“ قرار 

  

 اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاہے کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کے لندن میں اتوار کے روز مسلمان خاندان کے 4 ارکا ن کو ٹکرمار کر قتل کرنے اور فرار ہونے کو مذ ہبی نفرت سے حوصلہ افزائی پانیوالا دہشت گردحملہ قرار دیدیا ہے۔ دارالعوام میں تقریر کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہایہ قتل حادثہ نہیں تھا، دہشتگردی کا ایک حملہ تھا،یہ سفاکانہ،بزدلانہ اور بے باک حملہ تھا جو لندن میں چہل قدمی کرنیوالے خاندان کیخلاف تھا جس میں 4افراد ہلاک اور 1شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے کہا ڈرائیور20سالہ شخص ہے جس نے متاثرین کو ا سلامی مذہب کی وجہ سے جان بوجھ کر ہدف بنایا،حملے کے حوالے سے اس پر پہلی ڈگری کے 4قتل اور قتل کی ایک کوشش کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ٹروڈو نے کہا یہ حملہ ایک بار نہیں ہوا،انہوں نے حالیہ سالوں میں مسلمان مخالف تشدد پھیلنے کے مختلف واقعات کا حوالہ دیا جن کی وجہ سے زند گیاں ضائع ہو ئیں،ان سے کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی پریشان کن لہر واضح ہوئی۔ان سب کو مسلمان مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا،یہ یہا ں کینیڈا میں ہورہاہے اور اسے روکنا ہوگا۔ٹروڈو نے کہا کینیڈا کے شہریوں کومسلمانوں کیخلاف تشدد کے "بدشکل، پھیلنے والے رجحان" کامقابلہ کرنے کیلئے اکٹھا ہونا ہوگاجس سے کینیڈا کے معاشرے کے تحفظ کو خطرہ ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے حملے کو" زہریلی بیان بازی اور امتیازی سلوک" اور آن لائن "انتہا پسندی" سے تقویت ملتی ہے جسے بدترین ہونے کی اجازت دی گئی،"انتہائی بائیں بازو کے نفرت انگیز گروہوں " کو ختم کرنے کیلئے حکومتی کوششوں کو دوبارہ دوگنا کرنے کاعزم کیاہے جو ایسی پرتشدد سرگرمیوں کی حو صلہ افزائی کرتے ہیں اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ رہتے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو

مزید :

صفحہ اول -