پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر لاہور میں قائم 

      پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر لاہور میں قائم 

  

 لاہور(آئی این پی)پاکستان کا پہلا ڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر لاہور میں قائم کردیا گیا، سینٹر میں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15سے 20منٹ میں ویکسی نیشن مکمل ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے بینک آف پنجاب کے تعاون سے پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹرلاہورمیں قائم کردیا، ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیاگیا ہے۔ بینک آف پنجاب نے منصوبے کیانفرااسٹرکچر کے قیام کیلئے مدد فراہم کی، ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے سینٹر کا افتتاح کیا، سینٹرمیں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15 سے 20 منٹ میں ویکسی نیشن مکمل ہوجائے گی۔ اس موقع پر صدربی اوپی ظفرمسعود نے کہا کہ شاندارمنصوبے کا حصہ بننا بی او پی کیلئے بھی باعث فخرہے، مستقبل میں بھی عوامی فلاحی منصوبوں میں شمولیت کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا 3دن کی قلیل مدت میں سینٹرکوقائم کرکیآپریشنل کیا گیا ہے، ڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر پیر تا جمعہ رات8 بجے سے رات 2بجے تک کھلا رہے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک کھلے گا۔

ڈرائیوتھرو

مزید :

صفحہ اول -