مردان میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، سکیورٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہید

مردان میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، سکیورٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہید

  

  پشاور(آئی این پی) مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلو م افراد 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے جو پولیو کی ٹیم پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے شہید اہلکاروں سید رضا علی شاہ اور شاکر کے جسد خاکی مردان ہسپتال منتقل کئے اور علا قے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا،تاہم ابھی تک شرپسندوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

مردان فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -