کینیڈا میں مسلم خاندان پر گھناونے حملے پر صدمے میں ہوں، انتونیو گوئتریس

کینیڈا میں مسلم خاندان پر گھناونے حملے پر صدمے میں ہوں، انتونیو گوئتریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کہاہے کہ کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان پر ہوئے گھناونے حملے پر صدمے میں ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری تمام ہمدردیاں متاثرین کے خاندان کے ساتھ ہیں، ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔
انتونیو گوئتریس

مزید :

صفحہ اول -