جو بائیڈن اپنے  غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں برطانیہ روانہ

 جو بائیڈن اپنے  غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں برطانیہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن اپنے  غیر ملکی دورے کے پہلے  مرحلے میں    برطانیہ  روانہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اس دورے کے دوران فرسٹ لیڈی جِل بائیڈن بھی امریکی صدر کے ہمراہ ہوں گی۔ برطانیہ پہنچنے کے بعد بائیڈن پہلے وہاں امریکی فوجیوں سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ملیں گے۔ جمعے سے اتوار تک وہ جی سیون سمٹ میں شرکت کریں گے، جس دوران ان کی جرمن چانسلر میرکل سے علیحدہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ اپنے دورے کے اختتام سے قبل امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ اتوار کے روز برطانوی ملکہ الزبتھ سے بھی ملیں گے۔ اس کے بعد بائیڈن یورپی امریکی سمٹ کے لیے برسلز روانہ ہو جائیں گے۔ 
 جو بائیڈن 

مزید :

صفحہ اول -