بلاول کا منظور وسان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس 

    بلاول کا منظور وسان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئررہنمااور سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان کے بھائی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری  اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے نادر حسین وسان کے انتقال پر منظور حسین وسان سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی مرحوم نادر حسین وسان کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعابھی کی

مزید :

صفحہ اول -