مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ بہیمانہ فعل ہے،وزیراعلیٰ 

مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ بہیمانہ فعل ہے،وزیراعلیٰ 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقہ رستم میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرپسندی کا بزدلانہ قدم اور پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ وزیر اعلی نے  پولیس کو  واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے واقعے میں ملوث عناصر کو قوم کے نو نہالوں کے دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیو مہم کسی صورت متاثر نہیں ہوگی اور صوبائی حکومت صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

مزید :

صفحہ اول -