غیرقانونی طور پر پاکستان میں   مقیم 8افغان باشندے گرفتار

غیرقانونی طور پر پاکستان میں   مقیم 8افغان باشندے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس پولیس نے  پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 8افغان باشندوں کو گرفتار کرکے فارن رجسٹریشن آفس اسپیشل برانچ کے حوالے کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 8افغان باشندوں ولی محمد ولد صالح محمد،میر احمد ولد احمد،عصمت اللہ ولد ایکا خان،شیر محمد ولد صالح محمد،ثنا  اللہ ولد جمعہ گل،زکوم خان ولد پاند،جمعہ خان ولد عبدالغنی اور نی گا ولد آدم کو گرفتار کرلیا ہے۔تمام ملزمان مزید قانونی کارروائی کے لیے فارن رجسٹریشن آفس اسپیشل برانچ کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے۔