کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوارہوگیا 

  کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوارہوگیا 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے رم جھم سے موسم سہانا ہوگیا۔کراچی میں رات گئے کئی علاقوں گلشن معمار، ملیر، شاہراہ فیصل، گلشن، گلستان جوہر، کلب روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر، ٹاور، اولڈ سٹی ایریا اور کلفٹن میں بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔بدھ کوشہرقائد میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں تیز بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ شہر میں مون سون کا آغاز جولائی میں ہو گا۔ آئندہ دو تین روز میں رات اور دن کے اوقات میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -