وزیراعلیٰ سندھ کا ای سی ایل میں شامل کیا جائے،خر م شیر زمان 

وزیراعلیٰ سندھ کا ای سی ایل میں شامل کیا جائے،خر م شیر زمان 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ پر نیب کے مقدمات ہیں ان کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر تشویش ہے۔ وزیر اعلیٰ نیب کے مقدمات سے بچنے کیلئے ملک چھوڑ کر امریکہ بھاگے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں ہے۔ صوبے کے عوام کی پینشن کھانے والا شخص باآسانی ملک سے کیسے فرار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے اسٹیک ہولڈر نے صرف کرپشن کرنے کا اسٹیک لیا ہوا ہے۔ مراد علی شاہ کوئی اور وزیر نہیں ہیں بلکہ صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وزیر اعلیٰ صوبے میں نہیں ہے تو صوبے کے مسائل کون دیکھ رہا ہے؟ مراد علی شاہ نے صوبے کی کئی اہم وزرارتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں صوبے کے غریب عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر کیا گیا۔ نیب اور اعلی عدالتیں مراد علی شاہ کے بیرون ملک فرارہونے کیخلاف نوٹس لیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ اعتبار کے قابل نہیں ان کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سارے چور اورکرپٹ سیاستدان بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہمارے دور حکومت میں کوئی بھی احتساب اور قانون سے بالاتر نہیں، ملک و قوم کا پیسہ لوٹ کر کھانے والے احتساب کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔ وزیر اعلیٰ فرار ہونے کے بجائے مقدمات کا سامنا کریں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -