بروہی گوٹھ میں خطرناک زیرزمین کنڈا نیٹ ورک کا خاتمہ

   بروہی گوٹھ میں خطرناک زیرزمین کنڈا نیٹ ورک کا خاتمہ

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی چوری کے خلاف حالیہ کارروائی کے دوران لانڈھی کے علاقے علی بروہی گوٹھ میں زیر زمین کنڈا نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا گیا۔ زیرزمین کنڈوں کے ذریعے 15گھروں کو غیرقانونی طریقے سے بجلی فراہم کی جارہی تھی جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا باعث بن سکتے تھے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے علی بروہی گوٹھ میں ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب مکمل کی جاچکی ہے۔ متعلقہ علاقے میں محفوظ اور جائز بجلی کو فروغ دینے کے لئے 1000 کم قیمت میٹرز کی تنصیب کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ متعلقہ علاقے میں اے بی سی کی تنصیب کے بعد فیلڈ ٹیمز کی جانب سے معائنہ کیا جارہا تھا کہ اس دوران زیرزمین کنڈا نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔مختلف علاقوں میں زیر زمین کنڈا نیٹ ورک کی اطلاعات  موصول ہوئی ہے۔ بجلی کے لئے استعمال ہونے والے کنڈوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں آئے دن ٹرپنگ اور مقامی فالٹس کے مسائل پیش آتے ہیں اور کر و ڑ وں روپے کے نقصانات کا سبب بنتے ہیں۔ تر جمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ تمام کنڈے بجلی چوری کے علاوہ انسانی جانوں کیلئے خطرات اور حادثات کا سبب بھی بنتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -