کراچی، پی ٹی آئی کے  رہنما کی قیمتی گاڑی چوری

    کراچی، پی ٹی آئی کے  رہنما کی قیمتی گاڑی چوری

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے منگھوپیر اجتماع گاہ روڈ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کی لگژری گاڑی چوری ہوگئی۔پی ٹی آئی رہنما علی بادشاہ نے دعوی کیا کہ گاڑی میں 25 لاکھ روپے نقدی اور لائسنس یافتہ پستول بھی تھا، ملزمان کالی ڈبل کیبن میں تھے۔ ابتدائی رپورٹ منگھوپیر تھانے میں درج کرا دی گئی ہے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے۔ چوری کی گئی گاڑی کو منگھوپیر اور متصل سڑکوں سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، چوری کی گئی گاڑی کے پیچھے کالی ڈبل کیبن بھی نظر آرہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -