عوام کورجسٹرڈ پبلشر سے قرآن کریم کے نسخے خریدنے کی ہدایت

  عوام کورجسٹرڈ پبلشر سے قرآن کریم کے نسخے خریدنے کی ہدایت

  

کراچی (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مارکیٹ سے قرآن کریم کا کوئی بھی نسخہ خریدتے ہوئے اس بات کی تسلی کو یقینی بنائیں کہ اس نسخے پبلشر قرآن بورڈ سے رجسٹرڈ ہے اور اس کا رجسٹریشن نمبر اس نسخے پر نمایاں طور پر درج ہے۔معزز عدالت عالیہ نے پبلشرز کو اس بات کا بھی پابند بنایا ہے کہ وہ ہرقرآنی نسخے کس سیریل نمبر بمعہ بار اور کیو آرکوڈ اس پر نمایاں طور پر درج کریں تاکہ مستند اور غیر مستند قرآنی نسخہ جات میں فرق کو واضح بنایا جاسکے۔عوام الناس بھی درخواست کی ہے کہ وہ اگر کسی دکان پر قرآن پاک کا کوئی ایسا نسخہ دیکھیں جو قرآن بورڈ سے رجسٹرد پبلشر نے شائع نہیں کیا تو اس کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ قرآن پاک کے غیر مستند نسخہ جات چھاپنے اور انہیں فروخت کرنے والوں کا محاسبہ یقینی بنایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -