موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

  موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہرقائد سے چھینی و چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات فروخت کرنے والے گروہ کوگرفتار کرلیاہے۔اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سومار جوکھیو گوٹھ کے ایک کمپاؤنڈ میں چھاپہ مار کر کراچی سے چھینی و چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات کو بلوچستان میں فروخت کرنے والا گروہ کے باپ بیٹا سمیت تین کارندوں کو گرفتار کرلیاہے۔ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان میں دوست علی ولد مولا بخش، فردوس علی ولد دوست علی اور علی حیدر شامل ہیں۔ملزمان موٹر سائیکلیں کمپاؤنڈ میں جمع کرتے اور پھر ان کے پرزے خضدار میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا گروہ موٹرسائیکلوں کے چیچس نمبرز بھی ٹیمپر یا تبدیل کرنے کے ماہر ہیں۔پولیس نے کمپاؤنڈ سے6 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور دیگر تین موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس تحویل میں لے لئے ہیں۔برآمد موٹرسائیکلیں تھانہ شاہ لطیف، سولجر بازار، اسٹیل ٹاؤن اور کورنگی کی حدود سے چوری شدہ ہیں۔ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے 50 سے زائد موٹرسائیکلوں کے پارٹس خضدار میں فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے۔گرفتار ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -