پٹیل پاڑا میں پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز میں مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی

پٹیل پاڑا میں پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز میں مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پٹیل پاڑا میں پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز میں خونی مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی، چاکیواڑہ پولیس نے منشیات کی رانی کو پکڑ لیا، ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم کی 300وارداتین کرنے والا بوم بوم گروپ کو شارع نور جہاں پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس نے شہر میں چھاپہ مار کارروائیوں میں،منشیات فروش،موٹرسائیکل لفٹرز ودیگر جرائم میں ملوث 30 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں ودیگر سامان برآمدکرنے کا دعوی کیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید کواٹر پولیس کا بلوچ پاڑہ کے قریب جہانگیر روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر واردات کی نیت سے جا نے والے دو ڈاکوں کو پولیس پارٹی نے ملزمان کو شک کے بنیاد پر روکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم عارف داد شدید زخمی حالت میں اسکے ساتھی شکیل سمیت گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی شاہراہ نور جہاں تھانہ پولیس نے 3 اسٹریٹ کریمنل سعید عالم ولد امیر زادہ، علی جان ولد رحیم شاہ اور کمال شیخ ولد عبدالسلام کوگرفتار کرکے اسلحہ نقدی اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا املزمان نے دوران انٹیروگیشن تھانہ پیرا?باد، سائیٹ اے، پی آئی بی کالونی، اورنگی ٹاو ن، ناظم آباد، تیموریہ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں واردات کا انکشاف کیا نیو کراچی پولیس نے منشیات فروش عارف عرف ابا ولد محی الدین گٹکا ماوا فروش اللہ رکھا عرف الان ولد عثمان ناظم آبادمنشیات فروش رضا علی ولد اسماعیل اور عمران عرف بنٹی گلبرگ پولیس نے منشیات فروش محمد آذاد ولد عبدالباقی پاپوشنگر پولیس نے اسٹریٹ کریمنل محمد بلال ولد خورشید کو aے وی ایل سی پولیس نے 6 موٹر سائیکل لفٹرز راحیل، لکھ میر، شیراز، ارسلان، ابو عالم اور اعجاز کو گرفتارکرکے چو ری وچھینی گئی 5 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔ بلدیہ ٹاون پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم ابراہیم،اتحاد ٹاو ن پولیس نے دو منشیات فروش وسیم بھٹی اور آصف اقبال مسیح،شیرشاہ پولیس نے منشیا ت فروش نعیم اسلم،مدینہ کالونی پولیس نے کارخانے میں چوری کرنے والے ایک ملزم عدنان احمد،الفلاح پولیس نے ایک ملزم احتشام،بغدادی پولیس نے ایک جواری نور محمد،شرافی گوٹھ پولیس نے منشیات فروش عامر،ڈاکس پولیس نے منشیات فروش شاہد الرحمن، سر سیدٹاون پولیس نے2 منشیات فروش اسماعیل اورتوفیق،سائٹ اے پولیس نے دو ملزمان شیر خان اور شعیب،جبکہ چاکیواڑہ پولیس منشیات فروش ملزمہ رانی دختر محمد ابراہیم کو گرفتارکرکے55 گرام کرسٹال برآمد کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -