پرندوں کی خوراک بھی عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوگئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہنگائی کا جن کنٹرول سے باہر ہونے سے پرندوں کی خوراک بھی عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہونے سے پرندوں کو بھی خوراک کے حصول میں دشواری ہو رہی ہے۔مارکیٹ زرائع کے مطابق چڑیوں کا باجرا جو ایک ہفتے پہلے تک 40سے 45روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا باجرے نے ڈبل ٹاپ لگادیا اب باجرا 100فیصد مہنگا ہوکر 90سے 100روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے باجرے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد باجرا عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوگیا اس لئے شہر کے وہ مقامات جہاں شہری پرندوں کو باجرا دیا کرتے تھے وہاں باجرا نہیں پھینک رہے سخت گرمی میں پرندوں کو خوراک کے حصول میں دشواری ہوگئی مارکیٹ زرائع کے مطابق مافیا نے باجرے کی سپلائی بند کردی ہے مارکیٹ میں باجرے کی قلت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے