صرافہ بازار کے ماحول کو خراب نہیں ہونے دینگے،جاوید میمن

صرافہ بازار کے ماحول کو خراب نہیں ہونے دینگے،جاوید میمن

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ذاتی مفادات کے خاطر پورے صرافہ بازار کا ماحول خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے تاجر برادری ہمیشہ پر امن رہی ہے اور پر امن رہے گی۔ چند شرپسند عناصر صرافہ بازار کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم نے ہمیشہ مخالفین کی رائے کا بھی احترام کیا ہے ہماری اس احترام والی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے صرافہ بازار کا ہر تاجر میرا بھائی ہے اور ہم نے ہمیشہ مشترکہ مفادات کو اہمیت دی ہے ان خیالات کا اظہار صرافہ بازار کے نومنتخب صدر حاجی محمد جاوید میمن نے صرافہ بازار کے تاجروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صرافہ بازار کے سینئررہنماں حاجی غلام شبیر بھٹو، چاچا اسلام، وحید داد پوتہ، احسان سچانہ، انور جندہ، ذاکر خان، سعید احمد، عمران اللہ، محمد عرفان، محمد کامل، محمد اکرم، محمد راشد، محمد خالد، محمد ناظم، کیلاش، محمد رفیق، محمد عدنان، فیاض خان، محمد جاوید، محمد آصف،عمران مغل سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ صرافہ بازار کے 2021کے الیکشن کو ہنگامہ خیز بنانے میں کی چند سیاسی پارٹیوں اور کچھ شر پسند عناصر کا ہاتھ تھا۔ لیکن الیکشن کے نتائج نے ان کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ کیونکہ میں نے ہمیشہ عہدہ کو نمود و نمائش کے لیے بلکہ خدمت خلق سمجھ کر قبول کرتا ہوں تاریخ گواہ ہے کہ میں نے صرافہ بازار کے تاجروں کے مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اور میں کبھی بھی کوئی فیصلہ اکیلے نہیں لیتا بلکہ بڑے سے بڑا تاجر ہو یا چھوٹے سے چھوٹا اس کی رائے کو ضرور شامل کرتا ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -