پھالیہ، پولیس مقابلہ میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید، 2ڈاکو ہلاک 

پھالیہ، پولیس مقابلہ میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید، 2ڈاکو ہلاک 

  

 پھالیہ(تحصیل رپورٹر)تھانہ پھالیہ کے علاقہ دربار بہاول شیر کے قریب پولیس مقابلہ۔فائرنگ کے تبادلہ میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید،دو زخمی۔دو ڈاکو ہلاک۔ڈاکوؤں کی ساتھی ایک زخمی خاتون سمیت دو خواتین گرفتار۔تھانہ پھالیہ پولیس نے  دربار بہاول شیر کے قریب چھپے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے جوابی فائرنگ شروع کردی تاہم دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو افتخار عرف کھارو ساکن ڈھولہ اور عتیق ساکن رکھ مینار ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایلیٹ فورس کا جوان امتیاز احمد شہید اور دو پولیس اہلکارعرفان اصغر اور ذولقرنین زخمی ہو گئے۔ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین سعید انور کنگرا پولیس مقابلہ کی نگرانی کرنے کے لیے موقع پر موجود رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی ساتھی خواتین جن میں سے ایک زخمی ہے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈاکو ڈکیتی،قتل اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

پولیس مقابلہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -