طاہرمحموداشرفی کا ملک بھرمیں علماء ومشائخ کنونشن کرانے کا اعلان

 طاہرمحموداشرفی کا ملک بھرمیں علماء ومشائخ کنونشن کرانے کا اعلان

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی براے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اورچیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہرمحموداشرفی نے ملک بھرمیں علماء ومشائخ کنونش کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بعض بیرونی طاقتیں اور عالمی ذرائع ابلاغ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستانی وزارت اطلاعات کو اس کیخلاف فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،پاکستان مسئلہ فلسطین اور کشمیر بارے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان علما کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعددیگر علما کرام کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہناتھا کہ ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل کی طرف علمائے ومشائخ کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ ملکی استحکام، تحفظ اور سلامتی کیلئے پوری قوم متحد ہے۔پاکستان مسئلہ فلسطین اور کشمیر بارے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،ہمیں متحد کر پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانا ہے،حافظ طاہرمحمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے،چالیس سال سے یہ خطہ قربانی دیتا آ رہا ہے۔افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔

طاہر محمود اشرفی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -