روس، ہسپتال میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک

روس، ہسپتال میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک

  

ماسکو(شِنہوا)روس کے مغربی شہر ریازان میں ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کم از کم 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔وزارت برائے ہنگامی صورتحال کے علاقائی محکمہ نے بدھ کے روز بتایا کہ ماسکو سے تقریبا 190 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں واقع ریازان شہر میں این اے سیماشکو کے نام سے منسوب کلینیکل ہسپتال میں لگنے والی آگ 15 مربع میٹر کے علاقے پر پھیل گئی تھی اور بعد ازاں اسے بجھا دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق 35 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، کم ازکم 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بچائے جانیوالے 8 دیگر افراد اس وقت بھی ہسپتال میں داخل ہیں۔تاس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ریازان خطے کے گورنر نکولائی لیوبیموف نے بتایا کہ پھیپھڑوں کو مصنوعی تنفس فراہم کرنے والے آلے کو آگ لگ گئی تھی اور اس کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

 آتشزدگی 

مزید :

صفحہ اول -