گورنر شاہ فرمان کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت

گورنر شاہ فرمان کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے مردان کے علاقے رستم میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے بیان میں گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -