گریڈ 18کے تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

گریڈ 18کے تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گریڈ 18کے تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا سمیع اللہ خان کو تبدیل کر کے ان کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا اسی طرح ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر،ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا بید اللہ شاہ کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراونشل پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن پشاور سید آفتاب حسین کی ڈیپوٹیشن بنیادوں پر بحیثیت  ڈائریکٹر پراونشل پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن پشاور تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -