جے یو آئی سندھ نے ڈہرکی ریل حادثہ پر یوم سوگ منایا

جے یو آئی سندھ نے ڈہرکی ریل حادثہ پر یوم سوگ منایا

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جے یو آئی سندھ نے ڈہرکی ریل حادثہ پر یوم سوگ منایا، مختلف شہروں میں کارکنوں کی جانب سے شہداکے ایثال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں کی گئیں۔ کندھرا واہ برڑا دین پور روہڑی اور دیگر علاقوں میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالکریم عباسی، قاری عبدالغفار سومرو، اور جے یو آئی سندھ کونسل کے ممبر مولانا عبدالحق مہر نے ڈہرکی ریلوے حادثہ کو عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر پوری قوم آج سوگوار ہے۔ مگر حکمراں اس پر عجیب و غریب بیانات دیکر قوم کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں 

مزید :

صفحہ اول -