موٹروے پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری کی گئی گاڑی بازیاب کروا لی 

موٹروے پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری کی گئی گاڑی بازیاب کروا لی 
موٹروے پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری کی گئی گاڑی بازیاب کروا لی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹر وے پولیس ایم تھری نے جڑانوالہ سے چوری کی گئی گاڑی کو ملزمان کیلئے موٹروے سے باہر لے جانا ناممکن بناتے ہوئے کار کو بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے چوری ہونے والی کار کو درخانہ کے قریب موٹروے سے بازیاب کروایا گیا۔ چور کار کو موٹروے کی حددو سے باہر لے جانا چاہتے تھے۔ موٹروے پولیس کی موثر پٹرولنگ کی وجہ سے کار لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ درخانہ ٹال پلازہ کے قریب کار میں خرابی پیدا ہوئی۔ موٹروے پولیس کی موجودگی کی وجہ سے چور کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کو کارکردگی پر کیش انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

قومی -