کورونا وائرس سے مزید 76 پاکستانی جاں بحق، مجموعی تعداد 21 ہزار 529 ہو گئی

کورونا وائرس سے مزید 76 پاکستانی جاں بحق، مجموعی تعداد 21 ہزار 529 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 76 پاکستانی جاں بحق، مجموعی تعداد 21 ہزار 529 ہو گئی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مہلک کورونا وائرس مزید 76 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 529 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 303 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہو گئی ہے ، ملک بھر میں 44 ہزار 236 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ، 8 لاکھ 71 ہزار 669 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 43 ہزار 252 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 436 اموات ہوئیں ، صوبے میں 12 ہزار 93 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا دورا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لکاھ 25 ہزار 738 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، 23 ہزار 734 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 5 ہزار 183 مریض مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایک لاکھ 35 ہزار 162 مریض رپورٹ ہوئے،  ایک لاکھ 27 ہزار 139 مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ چار ہزار 185 مریض مہلک وائرس کی نذر ہوئے، صوبے میں تین ہزار 838 مریض زیر علاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 933 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 768 افراد جاں بحق ہوئے، دو ہزار 687 ایکٹو کیسز ہیں ۔ بلوچستان میں 26 پزار 52 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا جن میں سے 291 افراد جان بحق ہوئے ، اب بھی ایک ہزار 163 ایکٹو کیسز ہیں ۔

گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 674 افراد کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے 107 مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، پانچ ہزار 473 افراد نے کورونا کو شکست دی ، گلگت میں اس وقت 94 کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 19 ہزار 623 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا، 18 ہزار 437 افراد نے کورونا کو شکست دی جبکہ 559 افراد جاں بحق ہوئے ۔ آزاد کشمیر میں کورونا کے 627 مریض موجود ہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -