نیب کی مداخلت جلد ختم ہو جائے گی ، سلیم مانڈوی والا نے اہم انکشاف کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کی کارروائی لوگوں کو عدالت بلا کر خراب کرنا ہے ، نیب صرف پلی بارگین کیلئے ہے ، کچھ ثابت نہیں کر سکا۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آج دسویں پیشی تھی ، ہم ہر بار عدالت پیش ہو رہے ہیں مگر آج بھی تاریخ دے دی گئی ، کچھ افراد عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، ہر بار نتیجہ صفر نکلتا ہے ،نیب کی طرف سے کوئی ثبوت نہیں آتا، نیب کی کارروائی لوگوں کو عدالت بلا کر خراب کرنا ہے ۔ حکومت دوبارہ آرڈیننس لا رہی ہے ، نیب کی مداخلت ختم ہو جائے گی ۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں صرف اپنے کیس کی بات نہیں کر رہا ، لوگوں کو بلا کر ہراساں کیا گیا، نیب سے متعلق تمام شکایات پارلیمان میں اٹھائیں گے ، چیئرمین نیب بتائیں وہ کس کے دباؤ میں ہیں ۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے کل جو کیا وہ پہلے بھی ایسا کرتی رہی ہیں ، شاہد خاقان عباسی نے بھی پارلیمنٹ میں جو کیا تھا ان سے امید نہیں تھی ، مریم نواز اور ن لیگ کا اگر پی پی سے لو افیئر تھا تو ان کا تھا ہمارا نہیں ، پی پی کے ساتھ لو افیئر انہوں نے ہی شروع کیا تھا ، ہم نے نہیں ، پی ڈی ایم کو سیریس نہ لیں، سیاست ختم نہیں ہو گی ، بجٹ پر اپوزیشن ایک صفحہ پر ہے ۔