کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کا انتقال، لاش ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹر نے کیا دیکھا ؟ حیران کن انکشاف 

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کا انتقال، لاش ہسپتال پہنچی تو ...
کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کا انتقال، لاش ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹر نے کیا دیکھا ؟ حیران کن انکشاف 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اولڈ سٹی ایریا میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کانتا کماری پر اسرار طور پر موت کا شکار ہوگئی ہے ۔

اہل خانہ کے مطابق 32 سالہ کانتا کماری 5 جون کو لی مارکیٹ میں اپنے سسرال میں ہلاک ہوگئی، پسند کی شادی کرنے کے کچھ عرصے بعد ہی کانتاکا اپنے شوہر سے جھگڑا رہنے لگا تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ کانتا پر اس کا شوہر آنند تشدد کرتا تھا اور جس دن کانتا کا انتقال ہوا اس کے شوہر نے سب کو یہ بتایا کہ کانتا کا انتقال گرنے کی وجہ سے ہوا ہے لیکن معاملہ اس وقت شک میں بدل گیا جب سول ہسپتال میں معائنے کے دوران ڈاکٹر کو گلے پر مبینہ تشدد کا نشان ملا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی جانب سے پولیس کیس کا کہنے پر کانتا کا شوہر اسے نجی ہسپتال لے جانے کے بہانے گھر لے گیا اور اس کی تدفین کردی۔پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی کا انتقال گزشتہ دنوں ہفتے کے روز ہوا اور اہل خانہ نے پیر کو درخواست دی جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم آنند کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -