اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ہراول دستہ ہیں: پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی

اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ہراول دستہ ہیں: پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی
اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ہراول دستہ ہیں: پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی

  

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی اور وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ہراول دستہ ہیں. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں سردار طلعت کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور عوام کے بھاری مینڈیٹ سے برسرِ اقتدار میں آئی ہے گزشتہ حکومتوں کے معاشی بگاڑ اور اداروں کی تباہی کے باعث مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان نے دانشمندانہ پالیسی کو اپنایا اور ملکی معیشت کو ڈوبنے سے بچایا ہے اور گزشتہ تین سال سے مخالفین کی بے جا تنقید کے باوجود معاشی بحران سے باہر نکل آئے ہیں اور اب معیشت مثبت نتائج پیش کر رہی ہے اداروں کی مضبوطی کا عمل شروع ہے اور ملک کے اندر عوام کی بھلائی کے لئے کام کیے جا رہے ہیں مافیا پر بھی جلد قابو پاکر مہنگائی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا. 

مقررین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں سیاستدانوں کا احتساب کا نعرہ اور مینڈیٹ لیکر اقتدار میں آئی تھی اور عوامی امنگوں کے مطابق احتساب کر رہی ہے اور احتساب کے اس عمل میں اوورسیرز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا ہراول دستہ ہیں وزیراعظم عمران خان اندرونی اور بیرونی پالیسیوں پر جس طرح عمل پیرا ہیں ان سے اداروں میں بہتری آرہی ہے اور بیرونی دنیا میں ملک کا وقار بڑھ رہا ہے. 

تقریب سے سردار طلعت، ندیم بھٹی، شبریز اختر سویہ، گل زیب کیانی، عبدالحکیم خان، ڈاکٹر شاہد سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -