اسرائیلی فوج کا پھر مغربی کنارے پر حملہ ، 3فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کا پھر مغربی کنارے پر حملہ ، 3فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کا پھر مغربی کنارے پر حملہ ، 3فلسطینی شہید

  

غزہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطین پر اسرائیلی حملوں اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ ماہ مسجد اقصی ٰ پر حملہ کرنے والے اسرائیل نے آج پھر فلسطین پر دھاوا بول کر تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارےکے علاقے جنین میں فلسطینی ملٹری انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز پر چھاپے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی  شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بربریت اور تین شہادتوں کے خلاف مغربے کنارے میں احتجاجی طور پر ہڑتال کی جائے گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -