پاکستان سوشل سنٹر میں بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

  پاکستان سوشل سنٹر میں بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
  پاکستان سوشل سنٹر میں بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان سوشل سنٹر میں بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی خالد حسین چوہدری صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ تھے . تقریب میں جنرل سیکرٹری شارجہ سنٹر افتخار احمد چوہدری، سوشل لیڈی ورکر مسزا فرزانہ منصور، تائیکنڈو فیڈریشن کے کوچ سلیمان شکیل شیخ، محمد عارف بھٹی، عبدالباسط، زاہد حماد ابو زار کے علاوہ تائیکنڈو فیڈریشن کے عہدیداروں اور ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی,  اس موقع پر بچوں نے اچھے کھیل مظاہرہ کیا. تائیکنڈو فیڈریشن متحدہ عرب امارات اور شارجہ سنٹر کے صدر خالد حسین چوہدری اور انکی ٹیم نے بھی انٹر نیشنل سکول آف تائیکنڈو شارجہ کے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے .

اس موقع پر خالد حسین چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے آنیوالے مستقبل کا سرمایہ ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا قرض ہے یہی بچے ہمارے ملک کے معمار بنیں گے اور انشاء اللہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے آخر میں جنرل سیکرٹری شارجہ سنٹر افتخار احمد چوہدری نے تائیکنڈو فیڈریشن کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ بھی پاکستان سوشل سنٹر کے دروازے کھلے رہیں گے۔

مزید :

تارکین پاکستان -