عدالت نے ڈی ایچ اے کو بیواؤں کی زمین زبردستی حاصل کرنے سے روک دیا

عدالت نے ڈی ایچ اے کو بیواؤں کی زمین زبردستی حاصل کرنے سے روک دیا
عدالت نے ڈی ایچ اے کو بیواؤں کی زمین زبردستی حاصل کرنے سے روک دیا

  

اسلام آبا د(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں زمین کی ایکوائر کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی منظوری کے بغیر ڈی ایچ اے براہ راست کیسے زمین ایکوائر کرسکتا ہے؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر، ڈی ایچ اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے ڈی ایچ اے کے لیے سہالہ میں 188 کنال زمین ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دو بیواؤں نے ڈی ایچ اے کی جانب سے زبردستی زمین لینے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -