سپریم کورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا کیس نمٹا دیا

سپریم کورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا کیس نمٹا دیا
سپریم کورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا کیس نمٹا دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وفاقی حکومت کی طرف سے  وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا کیس نمٹا دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت کے پالیسی امور میں عدالت مداخلت نہیں کرتی، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار سید قلب حسن نے کہا کہ عدالت وفاق کو ہدایات جاری کرے یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، ان کا ایک بندہ غائب ہو تو اتنا واویلا کرتے ہیں ہمارے 11 شہری قتل ہو گئے، بھارت سے لوگ بیساکھی میلوں پر پاکستان آتے ہیں، حالات ایسے ہی رہے تو دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھے گی، دفتر خارجہ اس معاملے پر محض معمول کی کارروائی کر رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں اہل خانہ کے قتل کیخلاف شرمتی مکھنی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -