پشاور پہنچنے والے 128 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ، درجنوں افراد کا ٹیسٹ مثبت

پشاور پہنچنے والے 128 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ، درجنوں افراد کا ٹیسٹ مثبت
پشاور پہنچنے والے 128 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ، درجنوں افراد کا ٹیسٹ مثبت

  

پشاور (ویب ڈیسک) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے تمام کورونا مریضوں کوقرنطینہ مرکزمنتقل کردیا۔

باچا خان ایئرپورٹ پرپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائین کی پروازپی کے 218 کے ذریعے 128 مسافر پہنچے تھے ۔  ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جسکے بعد 24 مسافروں کی ٹیسٹ نتائج مثبت آئے تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ مثبت آنے والے ٹیسٹ کی دوبارہ ویریفیکیشن ٹرین شدہ کتوں کے ذریعے بھی کرتے ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں نے قرنطینہ مرکز جانے سے انکار کیا اور انکا کہنا تھا کہ وہ ویکسین لگا کر ملک پہنچے ہیں تاہم ایس او پیز کے مطابق تمام کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی حوالے کیا گیا جسکے بعد کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی زیر انتظام قرنطینہ مرکزمنتقل کردیا گیا۔ کورونا مریضوں کو ریسکیو 1122 کے زریعے قرنطینہ مراکز شفٹ کیا جاتا ہے۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرعبد الرحمان عباسی کے مطابق ائیر پورٹ پر تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے اورمسافر کے علاوہ کسی کو بھی ائیر پورٹ جانے کی اجازت نہی جبکہ مسافروں کے ٹیسٹ نتائج آنے سے پہلے کسی کو بھی ائیر پورٹ سے باہرنہیں جانے دیا جاتا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -