عاصم سے بریک اپ کیوں ہوا ، ہانیہ عامر نے کھل کر بتا دیا

عاصم سے بریک اپ کیوں ہوا ، ہانیہ عامر نے کھل کر بتا دیا
عاصم سے بریک اپ کیوں ہوا ، ہانیہ عامر نے کھل کر بتا دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ عانیہ عامر نے عاصم سے بریک اپ کی اصل وجہ بتا دی ، انسٹا گرام پر لائیو سیشن کے دوران کھل کر بتا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ میں ہانیہ اپنے دوست پروڈیوسر عمر مختار کے ساتھ لائیو ویڈیو سیشن کر رہی تھیں جس دوران ایک صارف نے پوچھا کہ آپ نےعاصم کو کیوں چھوڑا ۔

ہانیہ نے فوراً ساتھی عمر مختار سے کہا کہ یہ سوال مجھ سے نہیں بلکہ آپ سے پوچھا جا رہا ہے ۔ عمر مختار نے کہا کہ میں نے عاصم کو نہیں چھوڑا اور کوئی کسی کو نہیں چھوڑتا، صرف انسان کی مصروفیت آڑے آ جاتی ہیں ۔

اس کے بعد ہانیہ نے کہا کہ لوگ ہمارا مذاق نہیں سمجھ رہے ہوں گے ، عمر نے کہا کہ میں سچ بتا دوں ہا میں نے چھوڑا ہے ۔ادھر صارفین نے کمنٹس میں کہا کہ ہانیہ عاصم کا مذاق اڑا رہی ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -