رمیز راجہ کو دراصل ریٹائرمنٹ کیوں لینا پڑی؟ ایک عرصے بعد خاموشی توڑ دی

رمیز راجہ کو دراصل ریٹائرمنٹ کیوں لینا پڑی؟ ایک عرصے بعد خاموشی توڑ دی
رمیز راجہ کو دراصل ریٹائرمنٹ کیوں لینا پڑی؟ ایک عرصے بعد خاموشی توڑ دی

  

ابوظبی (ویب ڈیسک)  سابق کرکٹر رمیز راجہ نے میچ کے بعد شکست خوردہ ٹیم اور کپتان کو میڈیا کا سامنا کرنا مشکل قرار دیدیا اور انکشاف کیا کہ اسی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ لینا پڑی تھی ۔ 

جاپانی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا کی جانب سے فرنچ اوپن میں میڈیا کے بائیکاٹ اور بعد ازاں ایونٹ سے دستبردار ہونے کے حوالے سے رمیز نے خلیجی اخبار سے بات چیت میں کہاکہ میں ان کی میڈیا کے حوالے سے کیفیت کو سمجھ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستانی کپتان تھا تب مجھے بھارت سے ٹورنٹو میں سہارا کپ میچ ہارنے کے بعد نہ چاہتے ہوئے بھی میڈیا کا سامنا کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا، ہر شکست کے بعد میڈیا کے سامنے گزارے 20 منٹ میرے لیے مشکل ترین ہوتے تھے، اسی وجہ سے مجھے ریٹائرمنٹ لینا پڑی تھی۔

مزید :

کھیل -