اداکارہ ندا یاسر نیند میں خراٹے لینے کے علاوہ ہنستی بھی ہیں، شوہر یاسر نواز نے دلچسپ انکشاف کردیا

اداکارہ ندا یاسر نیند میں خراٹے لینے کے علاوہ ہنستی بھی ہیں، شوہر یاسر نواز ...
اداکارہ ندا یاسر نیند میں خراٹے لینے کے علاوہ ہنستی بھی ہیں، شوہر یاسر نواز نے دلچسپ انکشاف کردیا
سورس: Instagram/itsnidayasir.official

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا کے بارے میں انکشاف کیا کہ ندا سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے  اور نیند میں ہنستی بھی ہیں لیکن ندا نے یاسر کی اس بات کو مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  وہ اتنے بھی زیادہ تیز خراٹے نہیں لیتیں۔

حال ہی میں اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ ندا اور یاسر نواز احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئے جہاں ایک سیگمینٹ کے دوران دونوں کو مختلف چیزوں کے بدلے ایک دوسرے کے راز بتانے تھے۔ یاسر نواز نے ندا کے بارے میں ایک راز بتاتے ہوئے کہا کہ ندا رات کو سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے اور انہوں نے ان کے خراٹے ریکارڈ بھی کیے ہیں۔

یاسر نے اپنی اہلیہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار ندا سو رہی تھی اور میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ، ٹی وی کی آواز تیز تھی ندا نے مجھے کہا آواز کم کردو میں نے تھوڑی کم کردی۔ بعدازاں ندا نےغصے میں آکر ٹی وی ہی توڑدیا۔ اس کے علاوہ ندا غصے میں ایک بار ان کا لیپ ٹاپ بھی توڑچکی ہیں اور وہ نیند میں ہنستی بھی ہیں۔

ندا نے اپنے شوہر کے راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر بہت تیز کھانا کھاتے ہیں یہاں تک کہ انہیں تیز کھانا کھانے پر اپنے والد سے مار بھی پڑچکی ہے۔ ندا نے مزید بتایا کہ یاسر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ان کی بارعب شخصیت ہے لیکن درحقیقت یاسر اونچائی سے بہت ڈرتے ہیں۔ اور ڈر کے مارے وہ جہاز میں بھی نہیں بیٹھتے۔

ندا یاسر نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو گنجا ہونے سے بہت خوف آتا ہے یہاں تک کہ عمرے پر بھی یاسر نے خدا سے دعا مانگی تھی کہ یا اللہ میں گنجا نہ ہوجاؤں کیونکہ میں گنجا ہوکر بہت برا لگتاہوں۔ ندا نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو سوتے ہوئے چلنے کی عادت ہے۔

مزید :

تفریح -