پولیس نے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کا سراغ لگالیا لیکن کہاں ہے؟ انتہائی افسوسناک انکشاف

پولیس نے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کا سراغ لگالیا لیکن کہاں ہے؟ ...
 پولیس نے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کا سراغ لگالیا لیکن کہاں ہے؟ انتہائی افسوسناک انکشاف

  

کراچی (ویب ڈیسک) کھوکھراپار سے ایک مہینے قبل لاپتہ ہونے والی عمر رسیدہ خاتون کو مزار کے مجاور کی جانب سے دفنائے جانے کا انکشاف ہواہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی قبر مل گئی، جلد قبر کشائی کی جائے گی۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے کھوکھراپار سے لاپتا ہونے والی عمر رسیدہ ریحانہ خاتون کاسراغ مل گیا، پولیس نے خاتون کے مبینہ قتل کے شبے میں درگاہ کے مجاور کو گرفتار کرلیا۔خاتون کے شوہر نے اہلیہ کی گمشدگی پر کھوکھرا پار پولیس سٹیشن میں ایک ماہ قبل مقدمہ درج کرایا تھا، خاتون کے موبائل فون کے ریکارڈ کی مدد سے تفتیش کار درگاہ کے مجاور تک پہنچے جب کہ دوران تفتیش  گرفتار مجاور رضوان نےخاتون کو سعود آباد قبرستان میں خاموشی سے دفن کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزم رضوان نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون 2 سال سے درگاہ پر آتی تھی، یکم مئی کو خاتون درگاہ آئی تو شدید بیمار تھی اور اس دوران اس کی موت واقع ہوجانے پر قریب ہی سعود آباد قبرستان میں تدفین کردی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -