اپنے قتل سے پہلے پھپھو نے کاغذ پر قاتل بھتیجے کا نام لکھ کر بتا یا لیکن اسے کتنی سزا ہوئی ؟ 

اپنے قتل سے پہلے پھپھو نے کاغذ پر قاتل بھتیجے کا نام لکھ کر بتا یا لیکن اسے ...
اپنے قتل سے پہلے پھپھو نے کاغذ پر قاتل بھتیجے کا نام لکھ کر بتا یا لیکن اسے کتنی سزا ہوئی ؟ 

  

کراچی (ویب ڈیسک ) ضلع شرقی کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے سگی پھپھو کو قتل کرنے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عمران کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ بدھ کو ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی حلیم احمد کی عدالت نے مقدمہ کا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائدکر دیا۔ عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ مجرم کو کم عمری کی وجہ سے پھانسی کی سزا نہیں دی گئی، وقوعہ کے وقت مجرم کی عمر 18 سال سے کم تھی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے 6 نومبر 2020 کو اپنی پھپھو رخسانہ سے موبائل فون چھینا،مزاحمت پر ملزم نے مقتولہ پر چھریوں کے وار کئے، مقتولہ نے مرنے سے قبل ملزم کا نام پیپر پر لکھا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -